ساہیوال3 مختلف وارداتوں میں چور رائفل‘ موبائل فون و نقدی چھین کرفرار،فائرنگ سے سیکورٹی گارڈزخمی

بدھ 13 جنوری 2016 20:40

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کوزخمی کردیا ‘3وارداتوں میں نامعلوم ملزمان رائفل‘ موبائل فون و نقدی چھین کرفرار۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 4/10-L میں ہوئی یہاں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے صبح کے وقت موٹرسائیکل سوار ایک بیوپاری محمداصغر کوگن پوائنٹ پر روک لیااور اس سے 2لاکھ 17ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

اسی گاؤں کے قریب انہیں ملزمان نے سیکورٹی گارڈ فیض مسیح سے رائفل اور موبائل فون چھین لیا۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کوزخمی کردیا۔ ڈکیتی کی ایک اور واردات 185/9-Lکے قریب ہوئی یہاں بھی 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے صغیر سے 2ہزار روپے وموبائل فون اور رفیق سے 2500روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں