ساہیوال، اراضی پر قبضہ کے لئے 33افراد کی جان لیوا فائرنگ ،زمیندار کا ملازم گو لیاں لگنے سے شدید زخمی

جمعرات 14 جنوری 2016 19:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) نواحی چک 5/65ایل میں عبدالحفیظ کی 70کنال اراضی پر قبضہ کر نے کی نیت سے فائرنگ کر نے کے نتیجہ میں ایک ملازم عبدالجبار گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا پولیس نے 33افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالحفیظ کی اراضی پر قبضہ کے لئے افتخار اور اس کے 32ساتھیوں رفیق ،کریم ،منیر احمد ،ذوالفقار ،زبیر ،سرفراز ،اکرم ،شریف ،جہانگیر ،عباس ،خورشید وغیرہ نے دھاوا بول دیا فصلوں کو اجاڑدیا اور جان لیوا شدید فائرنگ کی لیکن عبدالجبار وغیرہ کی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے پولیس یوسف والا نے 21نامزد ملزمان اور 12نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ 324,440,148اور 149ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک کو ئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا زخمی عبدالجبار کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے جہاں عبدالجبار کی حالت نازک ہے پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں