ساہیوال ،ہڑپہ پولیس کی کاروائی ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث دوگینگزکے 7 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2016 21:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) ہڑپہ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتیں کرنے والے دوگینگزکے 7 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدباقر رضا نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ انسپکٹررشید احمد ‘سب انسپکٹرزانجم ضیاء ‘ممتاز احمد ودیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے دوگینگز کو ٹریس کرنوریزی گینگ کے سرغنہ اعظم عرف نوریزی بھجونانہ اورارشدی گینگ کے سرغنہ ارشد ہراج اوران کے پانچ ساتھیوں علی زر‘یسٰین‘سرفراز‘شمشیر اور نیازاحمدکو گرفتار کر لیا اور لوٹا ہوا مال طلائی زیورات‘راس گائے‘ موٹرسائیکلیں اورنقدی وغیرہ کل مالیت تقریباً24لاکھ 10ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ6پسٹل 30بور‘ ایک رائفل اور متعددکارتوس و گولیاں برآمد کر لیں جبکہ گینگزکے باقی ملزمان بھی ٹریس ہو چکے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اورملزمان نے متعدد وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں ۔ انہوں نے پولیس ٹیموں نقد انعام اورتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں