ساہیوال،منشیات فروشی کے بے تاج بادشاہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ‘ملزم گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2016 21:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) منشیات فروشی کے بے تاج بادشاہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ‘ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کا نامورمنشیات فروش اسرار احمدجو نشہ آور ادویات ‘ ٹیکے اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں مشہور ومعروف ہے گزشتہ روز 56/5-Lمیں چرس فروخت کیلئے جار ہاتھا کہ پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر اسراراحمد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1600گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں