ساہیوال، ڈاکوؤں نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی عظمت محمود کو گولی مار کر لوٹ لیا

سکول ٹیچر سے بھی نقدی لوٹ لی،دیہاتیوں کا ٹائر جلا کر احتجاج

جمعہ 22 جنوری 2016 21:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ساہیوال ملتان روڈ پر اڈہ داد فتیانہ کے قریب نہر لوئر باری دوآب کے پل پر چار ڈاکوؤں نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی عظمت محمود کو گولی مار کر نقدی 20ہزار 400 رو پے اور سکول ٹیچر عطا محمد سے پانچ ہزار رو پے کی نقدی اور دو مو بائل فون لوٹ لئے ڈاکہ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاج کر تے ہو ئے سینکڑوں دیہاتیوں نے اڈہ داد فتیانہ پر روڈ بلاک کر دی ٹریفک معطل ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 7/108آر سے ایک موٹر سائیکل پر اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی عظمت محمود اپنے دوست ماسٹر عطامحمد کے ہمراہ اڈہ داد فتیانہ صبح آرہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو آگئے اور اسلحہ دکھا کر لوٹنے لگے تو تھانیدار نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے گو لیاں مار کر عظمت محمود تھانیدار کو شدید زخمی کر کے نقدی لوٹ لی اور سکول ماسٹر سے بھی نقدی اور دونوں سے مو بائل فون چھین کر فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے اور دیہاتیوں نے ملتان لاہور روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جس کے بعد ڈی ایس پی صدر نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال کرائی زخمی عظمت محمود کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے حالت نازک ہے ْپولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں