ساہیوال،ضلع بھرکے سکولوں کے سکیورٹی گارڈز کی ٹریننگ مکمل

بدھ 27 جنوری 2016 21:57

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) ضلع بھرکے سکولوں کے سکیورٹی گارڈز کی پولیس لائن میں ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ ڈی پی ا وساہیوال محمد باقر رضا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء الحق اور انچارج سکیورٹی رانا زاہد علی زیر نگرانی پولیس لائن میں ٹریننگ کورس کروایاگیا جس میں ضلع بھر کے سکولوں کے 250سے زائد سکیورٹی گارڈز شریک ہو ئے جنہیں ایلیٹ فورس سے متعلقہ انسٹرکٹرز نے مختلف کلاسز کے تحت لیکچر دیئے اور انہیں ہتھیاروں کو کھولنا ‘ جوڑنا ‘چلانا ‘حملہ کی صورت میں مقابلہ کرنا ‘ اپنی اور سکول کے بچوں کی حفاظت کرنا اوراور پوزیشنیں تبدیل کرکے فائرنگ کرنے کے بارے میں تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء الحق کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی تربیت کا مقصد دہشتگردوں کے حملے کی صورت میں اپنا دفاع جیسے اقدامات کرناہے۔ انہوں نے سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر سکولوں میں مورچے بنائیں تاکہ دہشتگردوں کے حملے کی صورت میں ان کا بھرپور مقابلہ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں