ساہیوال،ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ‘ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل ‘رکشہ اوربھینسیں لے اڑے

بدھ 27 جنوری 2016 21:57

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ‘ نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل ‘رکشہ اوربھینسیں لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات 88/9-Lمیں ہوئی یہاں رات کے وقت عبدالساجد پاکپتن روڈ سے بائی پاس کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل نمبری 4407/SLKاورنقدی کل مالیتی 45ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے چوری کی وارداتوں Rبلاک فرید ٹاژون میں مدثر نے امجد مسیح کا رکشہ نمبر 8597/LOTمالیتی ایک لاکھ روپے گھر کے باہر سے اور 69/4-Rمیں عمران وغیرہ 6ملزمان نے خادم حسین کے احاطہ مویشی سے 2بھینسیں مالیتی 4لاکھ روپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں