یونین کونسل مخصوص نشستوں کے دو خواتین سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی عدالت نے بحال کر دیئے

مخصوص نشستوں کے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار

جمعرات 28 جنوری 2016 15:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج اپیلنٹ کو رٹ ساہیوال عتیق الرحمان نے ریٹرنگ افسر کے چار یونین کونسلوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے رینٹرنگ افسر کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیکر انتخاب میں بطور امیدوار حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے جن میں یونین کونسل نمبر چار کی لیڈی سیٹ کی امیدوار افضل بی بی ،یونین کونسل نمبر 49لیڈی سیٹ کی امیدوار خالدہ پروین ،اور یونین کونسل نمبر 51کے امیدوار محمد آصف اور یونین کونسل نمبر 51کے فیض رسول شامل ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ یونین کونسل نمبر 8کے امیدوار محمد آصف اور یونین کونسل نمبر 51کے امیدوار محمد ارشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور اپیلیں مسترد کر دی اور انتخاب کے لیے بطور امیدوار نا اہل قرار دے دیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں