ساہیوال، کار الٹنے سے ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت دو افرا د جاں بحق ، پانچ شدید زخمی

پیر 21 مارچ 2016 21:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر چک 5-66ایل کے قریب ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں کار ڈرائیور اور ایک خاتو ن سمیت دو افراد جاں بحق اور بیوہ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ تین زخمیوں عذرہ ، نعیم اور ساجدہ کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک کار نمبر 4244ایل ای جے میں ایک خاندان ساہیوال سے حویلی لکھا جا رہے تھے چک 5-66ایل بگڑی پل کے قریب ایک بائیسکل سوار کو بچاتے ہوئے کاردرخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار ڈروائیور اور ایک عورت ہلاک ہو گئی ۔ دیگر زخمیو ں ثناء ظفر اور آٹھ سالہ زاہد کو بھی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ نجی کالونی کا گندا پانی سرکاری کالونی کی سڑک توڑ کر پرڈالنے کی کوشش پر مکینوں کا احتجاج اور مظاہر ہ ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں