ساہیوال‘تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق‘میاں بیوی شدید زخمی

نامعلوم ملزمان نے خنجر کے وار کرکے رکشہ ڈرائیو کو قتل کردیا

جمعرات 24 مارچ 2016 22:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء ) تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق‘میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جبکہ نامعلوم ملزمان نے خنجر کے وار کرکے رکشہ ڈرائیو کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تفصیلات کے مطابق افضال اپنی بیوی اور چھ ماہ کی کمسن بچی بے بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پراپنے گاؤں جارہاتھا کہ 96/D کے قریب ایک تیزرفتار موٹرسائیکل نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں چھ ماہ کی بچی بے بی اوردونوں میاں بیوی گرکرزخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر بے بی ہیڈانجری کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

دوسرے واقعہ میں نامعلوم ملزمان نے خنجر کے وار کرکے رکشہ ڈرائیو کو قتل کردیا۔ قتل کی واردات انجم فارم کے قریب ہوئی یہاں گزشتہ رات رکشہ ڈرائیور جاوید شہرآرہاتھا کہ نامعلوم ملزمان نے خنجر کے وار کرکے اسے قتل کردیا اور فرارہو گئے۔ قتل کی وجہ کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں