ٹریفک حادثات موٹر سائیکلوں کی ٹکر دو نوجوان جاں بحق ، تین شدید زخمی

اتوار 17 اپریل 2016 16:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) آج یہاں نواح میں ٹریفک کے حادثات میں دونوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئیں۔ پہلا حادثہ مشن ہسپتال گرلز کالج روڈ پر کشتی کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار بوٹا مسیح بیس سالہ ہلاک جبکہ زین شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ نور شاہ قادر آباد روڈ پر چک 4-64 آر کے پل پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں چک 4-63 آر کا سترہ سالہ نوجوان جعفر حسین ہلاک اور غلام مرتضیٰ اور شکیل شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس فتح شیر اور پولیس نور شاہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں