گینگ کے تین ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،لاکھوں کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد

جمعرات 21 اپریل 2016 19:11

ساہیوال۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) پولیس تھانہ یوسفوالہ نے بلا سنگلہ گینگ کے تین ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا لوٹا ہوا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ ملزمان مختلف علاقوں میں ریکی کرکے لوگوں کو لوٹتے تھے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد باقر رضانے ایک ملاقات میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق کی زیر نگرا نی ایس ایچ او انسپکٹر محمودالحسن اور سب انسپکٹرعبدالغفور ودیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روز محنت اور جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذر یعے بلا سنگلہ گینگ کو ٹریس کرگینگ کا سرغنہ محمدآصف عرف بلاسنگلہ اور اس کے دو ساتھیوں نوازاوروسیم کو گرفتار کر کے ان سے لوٹا ہوا مال طلائی زیورات ‘ گائے و بھینس ‘ موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ کل مالیتی7لاکھ 30 ہزارروپے اورتین پسٹل 30بورمعہ گولیاں برآمد کر لیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان ضلع بھرمیں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جنہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔انہوں نے پولیس ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں