ساہیوال کے نواحی گاؤں میں لیڈی ٹیچرکا 6 سالہ بچے پرتشدد‘ ڈی سی او کا ٹیچر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

پیر 25 اپریل 2016 21:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) ساہیوال کے نواحی گاؤں کے سرکاری سکول میں 6 سالہ بچے پرلیڈی ٹیچرکاتشدد‘ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ساہیوال نے تحقیقات کے بعد مذکورہ معلمہ کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کاحکم دے دیا۔ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرساہیوال نے ہیڈماسٹر اورمعلمہ کوطلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چھ سالہ بچے احمد کواس کاوالد ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن ساہیوال احمدخاورشہزاد کے دفترمیں لیکرآیااور بتایا کہ معمولی بات پر چک نمبر 95/6-R کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کی معلمہ مہناز نے بچے کی چھڑی کے ساتھ بے تحاشا پٹائی کی۔

بچہ بے حال ہوکرگرگیا۔ بچے کی کمرپر چھڑیوں کے نشانات ابھرے ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن نے معاملہ کی تحقیقات کاحکم دیکر مذکورہ معلمہ کے خلاف محکمانہ اورقانونی کارروائی کاحکم دیاجس پر ای ڈی او ایجوکیشن ساہیوال نے فریقین اور سکول ہیڈماسٹر کوطلب کرلیاہے۔ یہ امرقابل ذکرہے کہ پنجاب حکومت کے خصوصی احکامات کے تحت پنجاب بھرکے سکولوں میں بچوں پر ہرقسم کے تشدد کی ممانعت ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں