ساہیوال میں شہری موٹرسائیکل ‘موبائل فون اورنقدی سے محروم

جمعرات 28 اپریل 2016 17:15

ساہیوال۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء ) 3نامعلوم ملزمان نے شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ‘موبائل فون اورنقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق رامے ٹاؤن کا رہائشی محمداحمد اپنے گھر سے موٹرسائیکل پر بازار جارہا تھا کہ ٹی ٹی سی کالج جہاز گراؤنڈ میں 3نامعلوم ملزمان نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی ‘موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں