ساہیوال میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

جمعرات 28 اپریل 2016 17:15

ساہیوال۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) ساہیوال میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں112/9-Lمیں شفقت وغیرہ7ملزمان ڈکیتی کرنے کی نیت سے راستے میں ناکہ لگا کر بیٹھے ہو ئے تھے کہ اس دوران ڈیرہ رحیم پولیس کو اطلاع مل گئی ، پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گھیرے میں لے کر جعفر علی ‘محمد انور اور غلا م سرورکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3 پستول معہ گولیاں برآمدکرلیں جبکہ شفقت وغیرہ 4ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں