ساہیوال،ڈی سی او آصف اقبال چوہدری کا گندم خریداری کے دوران غلط گرداوری کی شکایات کا سخت نوٹس

ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے گندم خریداری کے دوران غلط گرداوری کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے نہ صرف گرداوری کروانے والے کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کروانے کا عزم ظاہر کیا بلکہ اس جعلسازی میں ملوث ریونیو اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے تا کہ ان کی گندم کی فصل کو سرکاری ریٹ پر خرید کر انہیں مالی استحصال سے بچایا جا سکے لیکن بعض عناصر ریونیو اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے گرداوری میں جعل سازی کر رہے ہیں جس سے چھوٹے کاشتکاروں کا استحصال ہونے کا احتمال ہے جسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ڈی سی او نے ایسے عناصر کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ چیکنگ کے دوران جو ریونیو اہلکار ایسی جعلسازی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں