مختلف بڑی گیس کمپنیوں اور لوکل گیس کمپنیوں نے ایل این جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

منگل 17 مئی 2016 22:54

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) مختلف بڑی گیس کمپنیوں اور لوکل گیس کمپنیوں نے ایل این جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ مسلسل 4 روز سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آج ایل پی جی گیس کمرشل سلنڈرز کی قیمت میں 60 روپے اور گھریلو گیس سلنڈرز کی کی قیمت میں اضافہ 15 روپے کر دیا گیا جب کہ فی کلو گیس میں اضافہ ڈسٹری بیوٹرز اور دکاندار اپنی مرضی سے کر رہے ہیں ۔ دوکاندار 75 روپے فی کلو گیس فروخت کر رہے ہیں ۔ نئی قیمتوں کے مطابق اب کمرشل گیس سلنڈرز60 روپے اضافہ کے بعد 2750 سے بڑھ کر 2810 روپے جب کہ گھریلو سلنڈر 715 سے بڑ ھ کر 730 روپے ہو گیا ہے جب کہ لوکل گیس کمپنیوں نے اپنی مرضی سے ریٹ بڑھا دیئے ہیں

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں