ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی حمیداخترکوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

بدھ 1 جون 2016 17:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی حمیداخترکوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینٹرل جیل میں قید مجرم حمید اختر نے 1995 میں دشمنی کی بنا پرنثارکو قتل کیا ۔مجرم کو مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس پر علیٰ الصبح عملدرآمد کرتے ہوئے پھانسی دیدی گئی ہے ۔پھانسی سے قبل مجرم کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔جیل انتطامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں