کمشنر دفتر کے باہر یونین کونسل کے وائس چیئر مین کااپنے ساتھیوں سمیت کرپشن کیخلاف دھرنا

مختلف محکموں میں کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کامطالبہ

بدھ 1 جون 2016 21:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) کمشنر دفتر کے باہر یونین کونسل کے وائس چیئر مین کااپنے ساتھیوں سمیت کرپشن کے خلاف دھرنا ‘مختلف محکموں میں کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 13پاکپتن کے وائس چیئر مین عبدالرحمن نے فرید ٹاؤن روڈپر کمشنر دفتر کے باہر اپنے ساتھیوں سمیت مختلف محکموں میں کرپشن کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنا دیا جو 3گھنٹے تک جاری رہے۔

عبدالرحمن نے فلیکسیں لگا کر دھرنا دیا جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا کہ مختلف محکموں میں ہونیوالی کرپشن کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور مختلف محکموں میں اچانک وزٹ کئے جائیں اور سائلین کی داد رسی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں