سزایافتہ نوجوان نے پولیس پر حملہ کرکے ایک اور کانسٹیبل کو زخمی کردیا

بدھ 1 جون 2016 22:21

ساہیوال۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء )سزایافتہ نوجوان نے دوبارہ پولیس پر حملہ کرکے ایک اور کانسٹیبل کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل سزا بھگت کر آنے والے نوجوان رحمن عرف مانی نے گزشتہ روز شہبازنامی شہری کو شام کے وقت فائر مار کر زخمی کردیا جب وہ بازار سے گھر جا رہا تھا جس پر شہباز نے تھانہ غلہ منڈی کو پولیس کو مدد کیلئے پکارا اور پولیس نے فوری طور پر زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے رات کے وقت چھاپہ مارا تو ملزم نے مزاحمت کی اورکانسٹیبل ریاض کو فائرنگ کرکے تھانہ کے قریب شدید زخمی کردیا جسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔ غلہ منڈی پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہو سکا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں