ساہیوال،تیز رفتار ٹرالر کی بجری سے لوڈ کھڑے ٹرالر سے ٹکر ‘ ٹرالر مالک جاں بحق ‘ ایک زخمی ‘ڈرائیور فرار

جمعرات 16 جون 2016 20:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) تیز رفتار ٹرالر کی بجری سے لوڈ کھڑے ٹرالر سے ٹکر ‘ ٹرالر مالک جاں بحق ‘ ایک زخمی ‘ڈرائیور فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ملتان بائی پاس روڈ پر ایک فلنگ اسٹیشن کے قریب تیزرفتار ٹرالا بجری سے لوڈ کھڑے ٹرالر سے پیچھے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرالے میں سوار ٹرالے کامالک شہباز موقع پرہی جاں بحق ہوگیااور آگے کھڑا ٹرالا سامنے ایک مکان سے ٹکرا نے سے مکان گر گیا جبکہ کھڑے ٹرک کا ڈرائیور لیاقت زخمی ہو گیا ۔ ٹرالا ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرارہوگیا۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں