ساہیوال میں ڈاکوؤں نے پندرہ لاکھ پنتیس ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے

چیمبر آف کامرس کے بلمقابل موٹر سائیکل بھی ڈاکوؤں نے چھین لی، ایک ڈاکو گرفتار

اتوار 3 جولائی 2016 17:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جولائی ۔2016ء ) ضلع ساہیوال میں ڈاکہ کی چار وارداتوں میں ڈاکوؤں نے پندرہ لاکھ پنتیس ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی پہلی واردات محلہ عید گاہ میں محمد ابراہیم کلاتھ مرچنٹ کے گودام میں ہوئی یہاں چار ڈاکو زبر دستی گودام میں گھس گئے اور گودام کے چوکیدار افضل اور مالک محمدابراہیم کو اسلحہ کے زور پر کمرمیں بند کر کے چار لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی اور کپٹرا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات چک 53جی ڈی میں ہوئی یہاں خادم حسین کے گھر ہوئی آتشی اسلحہ سے مسلح بارہ ڈاکوؤں کا گروہ گھس آیا اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات مالیت آٹھ لاکھ اسی ہزار روپے لوٹ کر اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی تیسری واردات چیمبر آف کامرس کے آفس کے سامنے ہوئی یہاں آتشی اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے ایک تاجر طاہر محمد سے اس کی موٹر سائیکل 5550ایس ایل ایل اور نقدی ایک لاکھ پنتیس ہزار روپے لوٹ کر فرا ر ہو گئے۔

چوتھی واردات چک6-101اے آر میں ہوئی یہاں ایک کار میں سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے محمد علی بیوپاری سے اس کا بکرا اور ایک لاکھ روپے کی نقدی پستول دیکھا کر چھین لی اور محمد علی کا بکرا اپنی کار میں ڈال کر لے گئے محمد علی اڈا جھال میر داد مافی سے واپس اپنے چک آرہا تھا ۔ پولیس ہڑپہ نے ایک ڈاکو طارق نامی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی ساہیوال، تھانہ نور شاہ ، تھانہ فتح شیراور تھانہ ہڑپہ نے چار مقدمات 397-395-392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں