سعو دی عرب میں پا کستا نی حسا س ادارے کا اہلکا ر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

جمعہ 8 جولائی 2016 17:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) سعو دی عرب میں عید الفطر کے روز پا کستا نی حسا س ادارے کا اہلکا ر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ۔اسکے تین ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نور شاہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خضر حیات کھگہ کے کزن اور ان کے چچا خورشید اقبال کے بیٹے انٹیلی بیورو پاکستان کی طرف سے مسقط کے سفارتخانہ میں ڈیوٹی دے رہے تھے کہ عمر فاروق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے اور مدینہ منورہ مسجد انبوی میں اعتکاف پر بیٹھے اور عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد مدینہ منور ہ سے مکہ ایک جی ایم سی گاڑی میں جا رہے تھے اور مکہ روڈ پر علی مسجد میکادکے مقام پر احرام باندھنے کے بعد جب انکی گاڑی روانہ ہوئی تو تیز رفتاری کے دوران دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں عمر فاروق اقبال موقعہ پر جاں بحق جبکہ اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

عمر فاروق اقبال جو کہ زمیندار خورشید اقبال کھگہ کے بیٹے اور سابق ایم پی اے چیئر مین یونین کونسل پیر ولائیت شاہ کھگہ کے بھتیجے اور خضر حیات کھگہ ایم پی اے کے کزن تھے ۔ ان کی لاش پیر کو پاکستان پہنچے گی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں