رکشہ ڈرائیور کو ناجائز طور پر حراست میں لینے پر محافظ فورس کے نوجوانوں کی شہریوں نے دھلائی کر دی

ہفتہ 16 جولائی 2016 17:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جولائی ۔2016ء) جہاز گراؤنڈ آبادی قبرستان کے قریب ایک رکشہ ڈرائیور شاہد کو حراست میں لینے پر تھانہ سٹی ساہیوال کے دو محافظ فورس کے نوجوانو ں کی شہریوں نے دھلائی کر دی بعد میں دونوں نے معافی مانگ کر جان چھڑائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک رکشہ ڈرائیور شاہد کو پولیس تھانہ سٹی کے محافظ فورس کے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے پکڑ لیا اور منشیات فروشی کا الزام لگا کر مار کٹائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور حراست میں لے لیا جس پر شہری آگئے شہریوں کی موجودگی میں جب شاہد کی تلاشی لی گئی تو کوئی چیز برآمد نہ ہوئی جس پر رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ محافظ فورس والے اس سے بھتہ مانگتے ہیں انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر شہریوں نے محافظ فورس کے نوجوانوں کی دھلائی کر دی تو پولیس تھانہ سٹی کے تھانیدار محمد یوسف پولیس کی دو گاڑیاں لیکر موقعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول کیا محافظ فورس کے نوجوانوں کو چھڑایا جب معاملہ کی انکوائری کی گئی تو محافظ فورس کے نوجوان جھوٹے پائے گئے جس پر شہریوں کی موجودگی میں معافی مانگ کر جان چھڑائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں