ساہیوال‘بیرون بس سٹینڈ سے نامعلوم نشئی کی نعش برآمد

بدھ 20 جولائی 2016 17:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) نامعلوم نشئی کی بیرون بس سٹینڈ سے نعش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق بیرون بس سٹینڈ کے قریب ایک نامعلوم 30سالہ نشئی کی نعش ملی ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہے تاہم ابھی تک متوفی کے ورثاء کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے 174ض ف کی کارروائی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں