ساہیوال ‘سرکاری ہسپتال میں شارٹ سرکٹ باعث آگ بھڑک اٹھی ‘تاریں جلنے سے مریضوں اور لواحقین نے دوڑ لگا دیں

بدھ 20 جولائی 2016 17:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) سرکاری ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی ‘عملے نے فوری آگ بجھا دی ‘تاریں جلنے سے مریض اور لواحقین نے دوڑ لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل یونٹ ٹو میں شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی میٹر اور تاروں کو آگ لگ گئی جسے عملے نے فوری طورپر بجھا کر قابو پا لیا تاریں جلنے سے وارڈ میں بد بو پھیل گئی اور مریضوں اور لواحقین نے پریشانی کے عالم میں باہرکی طرف بھاگنا شروع کردیا تاہم چند منٹ کے بعد آگ پرقابو پانے کے بعد حالات معمول پر آگئے۔

کمشنر دفتر میں اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایوب بخاری کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر فوری ہسپتال پہنچے اور معاملات سے آگاہی حاصل کی بتایاگیا ہے کہ ایئر کنڈیشنڈ چلنے کے باعث تاروں پر لوڈ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے بعض اوقات تاریں شارٹ ہو نے سے آگ لگ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں