ساہیوال ،سکول کی نئی وردی کیلئے پیسے نہ ملنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی

اتوار 24 جولائی 2016 16:06

ساہیوال ،سکول کی نئی وردی کیلئے پیسے نہ ملنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) نواحی چک 6-96آر میں والدین سے جھگڑ کر سکینڈ ایئر کے طالب علم خاور ریاض نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی اور جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے ریاض احمد کے بیٹے اٹھارہ سالہ خاور ریاض نے والدین سے اپنے دوست کی شادی پر نئے کپڑے خریدنے نے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تو والدین نے ڈانٹ پلا دی اور دوست کی بھی کر دار کشی کی جس پر دلبرداشتہ ہو کر خاور ریاض نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں