ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار نے جبری انٹری ٹیکس لگا کر وصولی شروع کر دی

اتوار 24 جولائی 2016 16:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتا ل ساہیوال کے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار نے گاڑیوں کے داخلہ پر جبری انٹری ٹیکس لگا دیا ہے اورموٹر سائیکل ، رکشہ کے داخلہ پر دس ، دس روپے ، کار ، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے داخلہ پر بیس سے تیس روپے انٹری ٹیکس وصول کیا جا تا ہے ۔ٹھیکیدار نے ہسپتال میں پارکنگ اسٹینڈ کے علاوہ ہسپتال میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر خار دار تاریں اور بیریل لگا کر کارندے کھڑے کر دیے ہیں جو کہ موٹر سائیکل ، رکشہ ، کار ، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر مریضوں کو لانے والوں سے جبری انٹری ٹیکس پارکنگ سٹینڈ کے نام پر لیا جا تا ہے اور انٹری ٹیکس کی وصولی پر موٹر سائیکل ، رکشہ ڈرائیور ، کاروں اور دوسری گاڑیوں کے مالکان سے انٹری ٹیکس کی وصولی کے بعد رسید پارکنگ اسٹینڈ کی کی تھما دی جاتی ہے اور انکار پر ٹھیکیداروں کے کارندے غنڈہ گردی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے انٹری ٹیکس لگانے پر شدید احتجاج کیا ہے ٹھیکیدار کے کارندے ڈ ی سی او ، ڈی پی او ، کمشنر اور دوسرے سرکاری افسروں اور صوبائی وزراء کی آمد پر بیریل ہٹا لیتے ہیں اور ان کے جانے کے بعد دوبارہ بیریل لگا کر انٹری ٹیکس کی جبری وصولی کا سلسلہ جاری رہتاہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کھلے انٹری ٹیکس کے نام پر جگاٹیکس ختم کیا جائے اور ٹھیکیدار کو صرف پارکنگ سٹینڈ تک محدود رکھا جائے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں