ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے عارفوالا بار کی ہڑتال

بدھ 27 جولائی 2016 17:15

عارفوالا۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء ) ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں عارفوالا بار نے عدالتوں کامکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی ،بار روم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں مراد علی بھٹی ،سیکرٹری بار میاں صفدرعلی طور ودیگر نے کہا کہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہائی کورٹ بینچز کا قیام بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سے فی الفور نوٹس لے کر ہائی کورٹ بینچز کے قیام کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں