کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑکا میڈیکل کالج کا اچانک دورہ

منگل 2 اگست 2016 21:27

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء ) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑنے ساہیوال میڈیکل کالج کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر پروفیسرز ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ قومی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر نوجوان طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت کریں اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت پر بھی بھر پور توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کروڑوں روپے کے خطیر فنڈز اور مراعات سے صحت کے شعبہ میں تبدیلی لا رہی ہے جس میں سینئر اور پروفیسر سطح کے ڈاکٹروں کی عدم توجہی کی وجہ سے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آرہے ۔اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ظفر نے ادارے کی کارکردگی اور مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا جس پر کمشنر نے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں