ساہیوال ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق

جمعرات 4 اگست 2016 20:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈپر 118/9-Lکے قریب ایک تیزر فتار بس نمبری 9118/LZJ کے نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہو ئے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان غلام دستگیر کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کمیر نے متوفی کے عزیز عبدالحمید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں