ساہیوال میں چوروں ڈکیتوں کا راج‘ مختلف وارداتوں میں شہری نقدی‘ موبائل اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے

ہفتہ 6 اگست 2016 19:46

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موبائل فون ‘نقدی اور دو موٹرسائیکلیں لے اڑے‘ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 6/11-Lمیں ہوئی یہاں محمد شبیر قصبہ ہڑپہ میں اپنی ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر رات 1بجے گھر جارہاتھا کہ راستے میں2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور اس سے موبائل فون و نقدی کل مالیتی 30ہزارروپے چھین لی اور مزاحمت پر ملزمان نے گولی ما رکر شبیر کی ٹانگ زخمی کردی اور ملزمان فرارہو گئے۔

چوری کی وارداتوں میں ضلع کچہری میں نامعلوم ملزمان نے تنویر احمد کی موٹرسائیکل نمبری 287/SLM مالیتی 70ہزارروپے اور جوگی چوک میں نامعلوم ملزمان نے عثمان کی موٹرسائیکل نمبری 8595/SLK مالیتی 17ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں