حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے

قومی اسمبلی کی یہ نشستتحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں کے الیکشن کالعدم ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

منگل 16 اگست 2016 21:19

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے گئے۔ قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں کے الیکشن 2013ء حلقہ این اے 162 کالعدم ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج ساہیوال میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں سابق ممبرقومی اسمبلی اورانکے کورنگ امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چوہدری زاہداقبال اورکورنگ امیدوار چوہدری محمدطاہر اورحاجی محمداسلم نے کاغذات داخل کرائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہزاد چیمہ نے کاغذات داخل کرائے۔ان کے کورنگ امیدوار میجر(ر) غلام محی الدین نے کاغذات جمع کرائے۔ سابق امیدوار (ن) لیگ حاجی محمدایوب نے بطورآزاد امیدوار کاغذات داخل کرائے۔ اس حلقہ میں رائے حسن نواز خاں اورچوہدری زاہداقبال کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں