الیکشن کمیشن آف پنجاب نے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

منگل 16 اگست 2016 21:19

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پنجاب نے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کاشیڈول جاری کردیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں دائر ایک رٹ پٹیشن پرفیصلہ سناتے ہوئے عدالت عالیہ نے انتخابات کاحکم دیاتھا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پنجاب بھر میں خواتین ورکرز‘ نان مسلم‘ یوتھ اور ٹیکنو کریٹس کی سیٹوں پر پولنگ کاشیڈول کچھ اس طرح ہے۔

ضلع کونسلوں ؍میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشنوں میں الیکشن یکم ستمبر 2016ء کو‘ میونسپل کمیٹیوں میں 2ستمبر 2016ء اوریونین کونسلوں میں 3ستمبر 2016 کوہوگا۔ ریٹرننگ آفیسرز 4ستمبر کو نتائج کااعلان کرینگے۔ کامیاب امیدواروں کانوٹیفکیشن 8ستمبر کوجاری ہوگااور حلف برداری تقریبات پنجاب بھر میں 10ستمبر کوہونگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں