ساہیوال، عارفوالا روڈ بائی پاس ڈائیو ٹرمینل کے قریب سلنڈروں کی دکان میں دھماکہ ،آگ بھڑک اٹھی ،دیگر تین دکانیں بھی جل گئیں

پیر 29 اگست 2016 21:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر بائی پاس چوک ڈائیو ٹر مینل کے قریب ایل پی جی گیس کے سلنڈروں کی دکان میں دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی دکان میں پڑے ہوئے سلنڈر دھماکوں سے پھٹتے رہے اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آگ نے دیگرملحقہ تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے دو افراد جھلس گئے ریسکیو 1122کی فائربرگیڈ گاڑیوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے پانی استعمال کیا جا رہا ہے لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔

دھماکوں کی آوازیں دو کلو میٹر کے علاقہ میں سنی گئی جسے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی دکان کا مالک شہباز احمد گیس کی سلنڈروں کی ری فلنگ کر رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دھماکے شروع ہو گئے اور دکاندار اور اس کے ساتھی موقعہ سے بھاگ گئے ۔

(جاری ہے)

جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او آپس میں جھگڑ پڑے دونوں اس علاقہ کو اپنی حدود میں ماننے کے لیے تیار نہ تھے جس کی وجہ سے امدادی کاروائیاں متاثر ہوئی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افسر ساہیوال نے آج ان دکانو ں پر چھاپے مارے لیکن مک مکا کر کے چلے گئے جس کے بعد دکاندار نے کھلے بندو ں گیس کی ری فلنگ شروع کردی جو اس حادثے کا باعث بنی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں