ڈکیتی و چوری کی دووارداتوں میں شہری نقدی اور مویشی سے محروم

جمعرات 1 ستمبر 2016 18:09

ساہیوال۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر ۔2016ء ) ڈکیتی و چوری کی دو مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور مویشی سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات ساہیوال کے نواحی گاؤں133/9-lمیں رات کے وقت ہوئی جہاں عمران وغیرہ 8ملزمان ایک محنت کش عبدالرحمن کے گھر میں داخل ہو ئے اور احاطہ مویشیاں سے گن پوائنٹ پر عبدالرحمن اور اس کے بیٹوں عرفان اور اسماعیل سے نقدی چھین کر کمرے میں بندکردیا اور احاطہ سے 5عدد مویشی بھی چرا کر لے گئے،چوری کی دوسری واردات ٹیکنیکل کالج کے قریب ہو ئی جہاں ایک ملزم رضوان شریف نے بلقیس اختر کی چیک بک سے ایک چیک چرالیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں