قادر آباد کول پاور پراجیکٹ چینی زیر تعمیر ٹاور سے گر کر چینی ماہر شدید زخمی

پیر 5 ستمبر 2016 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 ستمبر ۔2016ء) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے زیر تعمیر پراجیکٹ کے ٹاور سے گر کر ایک چینی ماہر ڈیفی (Dufey)چالیس سالہ شدید زخمی ہوگیا جسے سر میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال کے نیوروں سرجری وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چینی ماہر پاکستانی لیبر کے ہمراہ ٹاور پر کام کررہے تھے کہ اس کا پاؤں پھسل جانے سے نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ایمر جنسی ایمبولنس قادر آباد کول پاور پراجیکٹ میں ہسپتال لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں