3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر ڈاکخانہ سے 21لاکھ44ہزار روپے لوٹ کر فرار

پیر 5 ستمبر 2016 20:15

ساہیوال۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 ستمبر ۔2016ء ) 3نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر ڈاکخانہ سے 21لاکھ44ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طارق بن زیادکالونی میں واقع ڈاکخانہ میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوارنقاب پوش مسلح ڈاکوآئے اور لوہے کی گرل والے دروازے سے اندرہاتھ ڈال کر ایک ڈاکو نے پسٹل سے میز پرفائرکرکے خوف وہراس پھیلادیا اورگن پوائنٹ پر ملازمین دروازہ کھولنے پرمجبور ہوگئے اور دروازہ کھلتے ہی دوڈاکو اندرداخل ہوئے اور 21لاکھ 44ہزار روپے لوٹ کر موٹرسائیکل پر بیٹھ کرفرارہوگئے۔

بلوں کی آخری تاریخ ہونے کے باعث ڈاکخانے میں اتنی زیادہ رقم جمع تھی۔ پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی ناکہ بندی کرائی گئی تاہم ملزمان کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں