ساہیوال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں پر عملدرآمد میں فیل ہوگئے
منگل 6 ستمبر 2016 20:11
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 ستمبر ۔2016ء) شہر بھر میں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے دیے جانے والی قیمتوں پر عملدرامد کروانے میں بری طرح ناکام،عوام کو دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ،منافع خور تاجر اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹس بڑھاکر عوام سے لوٹ کھسوٹ کا سلسہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،تفصیلات کیمطابق ساہیوال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اے سی کمروں میں بیٹھ کر افسروں کی خوش آمدی بنکر آرام کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کر رہے اور پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کی جانب سے دیئے جانے والی اشیا ء خوردونوش کی قیمتیوں کوصارف تک پہنچانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں،سبزی سے لیکر دالوں اور دودہ دہی کی قیمتوں میں منافع خور تاجروں نے ہوش ربا اضافہ کیا ہوا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور مارکیٹوں میں جا کر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر چائے پیتے ڈیہاڑی گزار کر اپنے فرائض منصبی پورے کرتے ہوئے قوم پر احسان عظیم کر رہے ہیں اور دکاندار انتظامیہ کی جانب سے دیئے جانے والے پرائس سے دگنا وصولی کرکے صارف کی جیبوں میں ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور انھیں ساہیوال انتظامیہ میں پوچھنے والا کوئی نہیں،ان حالات میں شہریوں نے ڈی سی او شوکت کچھی سے مطالبہ کیا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خوشامدی ٹولہ بنانے کی بجائے اپنے اصلی فرائض منصبی یاد دلائیں اور انھیں مارکیٹوں اور بازاروں میں بھیج کر عوام کو منافع خور تاجروں کے ہا تھوں لٹنے سے بچائیں۔
متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے صنعت زار ساہیوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر ..
پنجاب حکومت نے ساہیوال سالڈ ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی منظوری دے دی، کمشنر
زکوٰۃ کی رضا کارانہ ادائیگی کی ترغیب کے لیے واک و سیمینار کا انعقاد
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال