تھانہ فرید ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا سرچ آپریشن نو مشتبہ افراد گرفتار

پیر 12 ستمبر 2016 16:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) سی ٹی ڈی ، سراغ رسا اداروں اور تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے اتوار کی رات کو سرچ آپریشن کر کے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن جونیجوکالونی، زاہد ٹاؤن، کوٹ خادم علی شاہ ، حسین آباد کالونی اور شاد مان کے علاقوں میں کر کے نو مشتبہ افرادظفر اقبال ظفری، اویس لارا ، سہیل ، محمد سلیم، مدثر ، عرفان، حسنین ، مظفر احمد اور ظفر علی کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزموں سے تفتیش جاری ہے تاہم سرچ آپریشن کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد اور کوئی لٹریچر وغیرہ برآمد نہیں ہوا تاہم منشیات اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل پولیس نے برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں