ریلوے پولیس ساہیوال نے ایمانداری کی مثال قائم کردی‘ ٹرین حادثہ میں جاں بحق شخص کے ورثاء کو13لاکھ روپے لوٹادئیے

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:54

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) ریلوے پولیس ساہیوال نے ایمانداری کی مثال قائم کرکے ٹرین حادثہ میں جاں بحق شخص کے ورثاء کو13لاکھ روپے امانتاً لٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس کی گشت پارٹی ہیڈ کانسٹیبل محمد امین کی سربراہی میں گزشتہ رات دس بجے ریلوے اسٹیشن ساہیوال سے عوام ایکسپریس میں سوار ہوئی جو شجاع آباد کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 6افراد جاں بحق اور 150کے قریب زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور سے گھوٹکی جانے والا غلام حسین بھی ٹرین میں جاں بحق ہوا جب ہیڈکانسٹیبل محمدامین وغیرہ نے غلام حسین کے سامان کی تلاشی لی توانہیں 13لاکھ روپے ملے جو انہوں نے ایمانداری سے اس کے ورثاء کو امانتاً لٹادیئے جس پر آئی جی ریلوے پولیس ‘ڈی آئی جی ریلوے پولیس اور ایس پی ریلوے نے ٹیم کو شاباش دی اور انہیں نقدانعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔مختلف حلقوں نے ریلوے پولیس ٹیم کی ایمانداری کی تعریف کی اور کہاکہ اس سے ریلوے پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہواہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں