ساہیوال کے مختلف مقامات پر نماز عید ادا کی گئی

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:37

ساہیوال۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15ستمبر ۔2016ء ) ساہیوال کے مختلف مقامات پر عیدالضحیٰ کھلے گراؤنڈز اور عیدگاہوں ومساجد میں ادا کی گئی ۔عیدگاہوں پر پولیس کی طرف سے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے عیدالضحیٰ کا خطبہ دیتے ہوئے قربانی کی فلسفہ پر بھرپور روشنی ڈالی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔ضلع بھرمیں پرامن طور پر عیدالضحیٰ منائی گئی اور کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا ۔شہریوں نے عید کی نماز کے بعد جانوروں کی قربانی کی اور سارا دن گوشت تقسیم کرنے میں مصروف رہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں