اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریں نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو قتل کر کے نعش سڑک پر پھینک دی

نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو قتل کر کے نعش سڑک پر پھینک دی

ساہیوال۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر ۔2016ء )نامعلوم ملزمان نے نامعلوم لڑکی کو قتل کر کے نعش سڑک پر پھینک دی ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال لاہور روڈ پر 64/5-Lکے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک نامعلوم لڑکی کو قتل کرکے اس کی نعش سڑک کے درمیان میں پھینک دی یوسف والا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ۔

(خبر جاری ہے)

نامعلوم لڑکی کے سر پر چوٹ تھی جس سے خون بہہ رہا تھا ۔پولیس تھانہ یوسف والا نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں