ساہیوال،مختلف ٹریفک حادثات میں چار سالہ بچے سمیت تین جاں بحق

جمعہ 23 ستمبر 2016 18:33

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر پل سکھ بیاس کمیر کے قریب ہوا یہاں ایک کاشتکار عبدالمجید سڑک کے کنارے بس کے انتطار میں کھڑے تھے کہ اس کے چار سالہ بچے علی احمد کو تیز رفتار رکشا نے کچل دیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر دم توڑ گیا۔

دوسرا حادثہ ساہیوال نور شاہ روڈ پر پل کھوڈا ں کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل پھسل کر گرنے سے ایک نوجوان عبدالقدیر ہلاک ہوگیا ۔تیسرا حادثہ شیر والا بنگلہ کمیر روڈ پر چک 9-175ایل کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل کے حادثہ میں محمد یٰسین چل بسا۔پولیس نے تینوں حادثات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں