ساہیوال‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں روزانہ چار گھنٹے بجلی بندش کا شیڈول جاری ‘جنریٹر بار بار بند ہونے اوراو پی ڈی کے دونوں دروازے بند ہونے سے مریض اور لواحقین پریشان ‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں روزانہ چار گھنٹے بجلی بندش کا شیڈول جاری ‘جنریٹر بار بار بند ہونے اوراو پی ڈی کے دونوں دروازے بند ہونے سے مریض اور لواحقین پریشان ‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجلی کی نئی تاروں کی تنصیب کے سلسلہ میں روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک بجلی کی بندش گزشتہ روز سے شروع ہے جو 5۔

اکتوبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے جنریٹر مسلسل نہ چلانے اور سکیورٹی خدشات کے باعث ہسپتال کے اوپی ڈی کے دونوں دروازے بند ہونے سے حبس اور گرمی بڑھ جاتی ہے اوروینٹی لیشن نہ ہونے سے مریضوں اورلواحقین کو شدید گرمی محسوس ہوتی ہے جس کے باعث وہاں ان کا براحال ہوجاتاہے۔شہریوں نے کہاہے کہ اگر دروازے کھول دیئے جائیں اور سکیورٹی کا کوئی اور طریقہ اختیار کرلیاجائے اورجنریٹر مسلسل چلایاجائے تو مریضوں اورلواحقین کی پریشانی ختم کی جاسکتی ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں