سیکنڈ ائیر کی طالبہ اور نئی نویلی دلہن کی خود کشی

اتوار 25 ستمبر 2016 18:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) یہاں نواح میں سیکنڈ ائیر کی طالب علم اور ایک شادی شدہ لڑکی نے زہر پی کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق ۔

(جاری ہے)

چک 6-98آرمیں نور محمد کے بیٹے عمران کا معمولی بات پر اپنے باپ سے جھگڑا ہوگیا جس پر والدین نے سخت ڈانٹ پلائی جس کی وجہ سے عمران نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

ملگدہ چوک سے ساہیوال خاوند سے ناراض ہوکر بھائی کے گھر آئی ہوئی نئی نویلی دلہن بیس سالہ ثمینہ نے گھر میں پڑی ہوئی زہریلی سپرے پی لی اور اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔نئی نویلی دلہن اپنے خاوندفاضل سے شادی پر رضا مند نہ تھی اور والدین نے شادی کر دی اور وہ خاوند کو بھائی سے ملنے کے بہانے لے آئی اور خود کشی کر لی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں