واپڈا میپکو کی جبری لوڈ شیڈنگ شددت اختیار کر گئی

شہری 14گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے ہوگیا

پیر 3 اکتوبر 2016 18:21

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) واپڈا میپکو ساہیوال نے آج بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری رکھی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا جس سے شہری تڑپ اٹھے شہریوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

واپڈا میپکو ساہیوال سرکل کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر اسلام آباد کی طرف سے ہر دو گھنٹے کے بعد تین تین گھنٹے تک جبری لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور اسلام آباد کی طرف سے گرڈ اسٹیشنوں سے براہ راست بجلی کی بندش کا عمل گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے جاری ہے جس پر آج بھی وقفہ وقفہ سے شہری علاقوں میں شیڈول چھ گھنٹے اور جبری آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور دیہی علاقوں میں شیڈول کے آٹھ گھنٹے کے علاوہ جبری دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ، ہڑپہ گرڈ اسٹیشن، چیچہ وطنی گرڈ اسٹیشن ، یوسف والا گرڈ اسٹیشن، کسووال گرڈ اسٹیشن، غازی آباد گرڈ اسٹیشن ، نور پور گرڈ اسٹیشن، پاکپتن گرڈ اسٹیشن، عارف والا گرڈ اسٹیشن ، اور کمیر کے گرڈ اسٹیشنوں سے جبری لوڈ شیڈنگ کرائی جا رہی ہے۔

شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے اور وفاقی حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اگر حکومت نے جبری لوڈ شیڈنگ بند نہ کی تو شہری سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں