اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںساہیوال‘ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ دو موٹرسائیکلیں ..

ساہیوال‘ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ دو موٹرسائیکلیں اور کار لے اڑے‘مزاحمت پر نوجوان زخمی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ دو موٹرسائیکلیں اور کار لے اڑے۔مزاحمت پر نوجوان زخمی۔ ڈکیتی کی واردات ساہیوال کے نواحی گاؤں 87/9-Lمیں ہوئی یہاں 86/9-Lکا رہائشی عباس مسیح اپنی موٹرسائیکل نمبری 8743/SLK پر سیڈ کارپوریشن جارہاتھا کہ راستے میں گلزار وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا او ر نقدی اور موٹرسائیکل موبائل فون کل مالیتی 1لاکھ چھین کرفرارہو گئے۔

(خبر جاری ہے)

دوسری واردات 93/9-Lکے قریب ہوئی یہاں محمد اکرام ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھرجارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وغیرہ چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان نے فائر مار کر اسے زخمی کردیا اور فرارہوگیا۔چوری کی وارداتوں محلہ اسلام نگرمیں نامعلوم ملزمان نے محمد اشرف کے گھرکے باہر کھڑی کار نمبری 734/LOB مالیتی 2لاکھ60ہزار روپے اور رامے ٹا?ن سکیم نمبر3میں نامعلوم ملزمان نے محسن علی موٹرسائیکل نمبری 8560/SLKمالیتی 40ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں