انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال کا تھا نہ کینٹ اوکاڑہ کے ایس ایچ او کی تنخواہوں کی قرقی کا حکم

جمعہ 7 اکتوبر 2016 17:57

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) انسداد دہشت گردی ساہیوال کی عدالت کے جج شبیر حسین اعوان نے تھانہ کینٹ اوکاڑہ کے ایس ایچ او عزیز چیمہ کی تین ماہ کی نتخواہوں کی قرقی کا حکم دے دیا اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او کو 13اکتوبر کو عدالت میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ اوکاڑہ کے ایس ایچ او عزیز چیمہ نے عدالت کے تین مقدمات234-233اور237ْ16/بجرم -341اور506ت پ اور7 انسداددہشت گردی ایکٹ کا ریکارڈ اور چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر اور عدالتی احکامات کی پرواہ نہ کرنے کی بنا پر عدالت نے شو کاز نوٹس اور تنخواہوں کی قرقی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں