ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں ،آٹھ سالہ بچہ جاں بحق، میاں بیوی سمیت 28افراد شدید زخمی

ہفتہ اکتوبر 18:12

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) ساہیوال لاہور روڈ پر چک 9-138ایل موڑ کے قریب تین موٹر سائیکل سواروں پر ٹرالر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ایک آٹھ سالہ بچہ صابر جاں بحق میاں بیوی نسرین اور محمد اشرف شدید زخمی ہو گئے ۔بونگہ حیات روڈ پر چک 5-73ایل کے قریب مسافر بس الٹ جانے سے 26زائرین مسافر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں بائیس عورتیں اور چار بچے شامل ہیں جن میں دو بچوں سمیت دس مسافر وں کی حالت نازک ہے ۔

احسان آباد کا ایک خاندان موٹر سائیکل پر ساہیوال سے واپس اپنے چک جا رہے تھے کہ موڑ پر تیز رفتار ٹرالر نے تینوں کو روند ڈالا بچہ صابر موقعہ پر جاں بحق میاں بیوی کوبیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں دونوں کی حالت نازک ہے۔ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر چک 5-73ایل کے قریب ایک تیز رفتار منی بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 26مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں دو بچوں سمیت دس مسافر خواتین شازیہ، سرداراں ، خاتون بیگم ، سمیرا، بشیراں ، رانی ، سکینہ ، کنیز بی بی اور دوبچوں علی حسن اور زاکر کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک ہے ۔ چک 4-34ایل کے زائرین عرس پاکپتن شریف بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے سبب بس الٹ گئی ۔ پولیس ڈیرہ رحیم اور پولیس یوسف والا نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments